کورس کا تعارف
یہ کورس اسلامی آداب سے متعلق ہے۔ اس میں ایسے امور کے متعلق اسلامی آداب بیان کیئے جائیں گے جن کو دین اسلام نے بڑی اہمیت دی ہے اور ہمارے روز مرہ کے معمولات سے بھی ان کا گہرا تعلق ہے۔
کورس کے مقاصد
اسلامی آداب کی اہمیت اجاگر کرنا۔ ✔
روز مرہ کے معمولات کو اسلامی آداب سے مزین کرنا۔ ✔
نسل نو کو اسلامی ثقافت و تہذیب سے منسلک کرنا۔ ✔
اسلامی آداب کو عام فہم اور دلچسپ انداز سے پیش کرنا۔ ✔
کورس کے نتائج
یہ کورس کرنے کے بعد طالب علم کو اللہ رب العزت، اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم، والدین، رشتہ دار، نظافت، لباس و ہیئت، کلام، حسن اخلاق اور زندگی گزارنے کے جملہ امور سے متعلق اہم اسلامی آداب کا علم ہوگا۔