کورس کا تعارف:
اس کورس میں ابتدائی درجے کی عربی زبان آسان فہم انداز میں سکھائی جائے گی۔ زبان کی تدریس کے فطری انداز کو اپناتے ہوئے طلبہ کو مختصر جملے سکھائے جائیں گے جس کی تکمیل پر آسان سوالات اور مختصر مکالمہ بھی کرنا سکھایا جائے گا۔ اس سب کے ساتھ زبان کے ضروری قواعد کی تدریس بھی سہل انداز میں کروائی جائے گی
کورس کے مقاصد:
- طالب علم میں کتاب و سنت کو براہ ِ راست سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنا
- طالب علم میں عربی زبان پڑھنے کی استعداد پیدا کرنا
- طالب علم کو عربی جملوں کی ساخت اور درست استعمال سکھانا
- دل چسپ اور عام فہم انداز میں عربی گرائمر سکھانا
- نسلِ نو میں عربی زبان کا حقیقی شوق اجاگر کرنا
کورس کےنتائج:
اس کورس کی تکمیل پر ایک طالب علم:
- عربی زبان کے بنیادی قواعد سے واقف ہوگا
- عربی جملے اور سادہ مرکبات پڑھنے اور سمجھنے پر قادر ہوگا
- عربی میں سادہ جملے لکھ اور بول سکے گا
- مختلف جملوں اور مرکبات میں باہم فرق کر سکے گا اور ہر ایک کے درست مفہوم کا تعین کر سکے گا
- عربی افعال کے صیغوں کی شناخت کر سکے گا
- عربی میں مستعمل ضمائر سے واقف ہوگا
- عربی میں تعجب کے اظہار پر قادر ہوگا
- بنیادی سوالات لکھنے اور بولنے پر قدرت رکھتا ہوگا
- عربی جملوں میں فاعل اور مفعول کا تعین کر سکے گا