کورس کا تعارف
اس کورس میں سورة النور کا تفصیلی مطالعہ کیا جائے گا ۔ معاشرتی زندگی ،گھریلو زندگی اور تنظیمی زندگی کےآداب سکھائے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ کی ذات کی معرفت کی تعلیم دی جائےگی ۔ معاشرتی زندگی کی اساس عفت وپاکدامنی کی بقا کےلیے اللہ تعالیٰ نےجو احکامات دئیے اور جن سزاؤں کا اعلان کیا ہے ان کی حقیقت کو سمجھا جائے گا۔
کورس کے مقاصد
سورۃ النور سمجھنے میں مدد کرنا ✔
سورۃالنورکی تفسیر سے متعارف کروانا ✔
اسلام کے احکامات پر اعتراضات کےجوابات دینے کے قابل بنانا ✔
مسلمانوں اور غیر مسلموں کو اسلام کی طرف دعوت دینے کے مختلف طریقے سمجھانا ✔
اسلامی عقیدے کے دلائل کو تسلیم کروانا سکھانا ✔
سورہ النور کی تفسیر پر تدبر کرنا سکھانا ✔
اس سورت سے سے اقدار ، اخلاق و آداب اور تزکیہ سکھانا ✔
معاشرتی زندگی کے آداب سکھانا ✔
ایمان میں اضافہ کی حقیقت کو سمجھانا ✔
کورس کے نتائج
:تفسیر سورہ النور کا کورس کرنے کےبعد طالب علموں کو اس قابل ہو جانا چاہیے کہ
زنا، بہتان، اور لعان کے احکامات اور ان کی حکمت کو سمجھ جائیں اور دوسروں کو سکھاسکیں ✔
اللہ تعالیٰ کی آیات سے اسباق حاصل کر ناسیکھ سکیں اور دوسروں کو سکھاسکیں ✔
معاف کرنے اور درگزر کرنے کی اہمیت کو سمجھ سکیں،ان کو عمل میں لاسکیں اور دوسروں کو سکھاسکیں ✔
گھروں میں داخلے کے آداب سیکھ سکیں اور انہیں عمل میں لاسکیں ✔
غض بصر، شرمگاہوں کی حفاظت اور حجاب کے احکامات سمجھ کر ان پر عمل کرسکیں اور دوسروں کو سکھاسکیں ✔
اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی فرماں برداری کرنا سیکھ سکیں اوردوسروں کو سکھاسکیں ✔