کورس کا تعارف
عقیدہ، اس کی اہمیت، اس كے اصول، خصوصیات اور فوائد اور صحیح عقیدہ کے ثمرات اور مصادر ✔
عقيده كے مآخذ، عقل ونقل۔ عقیدہ میں فہم سلف کی اہمیت اور عقدی وفقهی مسائل ميں فرق، اور عقيده ميں گمراہی كے اسباب ونقصانات ✔
حديث جبريل كی روشنی ميں اركانِ ايمان اور اركان اسلام كا بيان ✔
الله تعالى پر ايمان اور اس كے اركان ✔
شرک اور اس کی اقسام ✔
فرشتوں پر ايمان، كتابوں پر ايمان، رسالت پر ايمان، آخرت پر ايمان، تقدیر پر ایمان کا بیان ✔
اولياء الله كی پہچان، ان كے كرامات كا بيان ✔
کورس کے مقاصد
طلباء میں ایمان اور اسلام کے ستونوں كی آبياری كرنا اور انہیں اسلام اور ايمان كے اركان كا علم دینا۔ اس کے علاوہ الله تعالى کے اسماء و صفات کی معرفت حاصل کر کے الله تعالیٰ کی عظمت کو اجاگر كرنا اور اس سے متعلق صحيح عقيده واضح كرنا تاکہ نفس کو توہمات سے پاک کیا جائے۔ ساتھ ہی ساتھ اركانِ ايمان سے وابستگی پیدا کرنا اور انہیں عملی طور پر لاگو کرنے کی تعلیم دینا۔
کورس کے نتائج
فهم سلف کے مطابق صحيح عقيده كا علم حاصل ہوگا۔ إسلامی عقيده كی خوبيوں اور خصوصيات كے علم سے دينِ اسلام كی عظمت كا اندازه ہوگا۔ اس کے علاوہ باطل پرستوں كی پہچان ہوگی اور ان كے گمراه كن شبھات كا علم حاصل ہوگا۔