کورس کا تعارف
جذباتی ذہانت، غصے اور تناؤ کومینج کرنااور شکر گزاری کی تھراپی پر یہ جامع کورس نہ صرف ذاتی بہبود پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے بنایا گیا ہے بلکہ جذباتی توازن اور خود کو منظم کرنے کے لیے اسلامی تعلیمات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ہماری بدلتی ہوئی اور تیز رفتار زندگی میں، روح کی فلاح و بہبود ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر ترقی کی کنجی ہے، جیسا کہ قرآن اور سنت میں زور دیا گیا ہے۔ اس کورس کا مقصد آپ کو اپنے جذبات کو سمجھانا اور ان کو منظم کرنے کے لیے اہم مہارتوں سے آراستہ کرناہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دینِ اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں اپنے غصے پر موثر انداز سے قابو پانے، تناؤ سے مؤثر طریقے سے نمٹنے، اور شکر گزاری کو ذہنی تندرستی کے لیے ایک اہم ذریعہ کے طور پر تیار کرنا اس میں شامل ہے۔
چاہے آپ اپنی ذاتی ترقی کو بڑھانا چاہتے ہیں یا تعلقات اور پروڈکٹیوو صلاحیت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، یہ کورس آپ کو عملی اور عقیدے پر مبنی طریقوں کے بارے میں رہنمائی فراہم کرے گا جن کا اطلاق زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اسلامی اصولوں کے مطابق کیا جا سکتا ہے۔
کورس کے مقاصد
جذباتی ذہانت اور ذاتی معاملات پر اس کے اثرات کے بارے میں گہرا فہم حاصل کریں، جیسا کہ آپﷺ کی سیرت میں ہمیں رحم اور ہمدردی کی تعلیم دی گئی ہے۔ ✔
اسلامی تعلیمات کے ذریعے غصے کے محرکات کو پہچانیں اور ان کو مینج کریں، غصے پر قابو پانے کے لیے سنت سے متاثر عملی حکمت عملی استعمال کریں۔ ✔
اسلامی تعلیمات/طریقوں کے مطابق تناؤ کو مینج کرنے کی مؤثر تکنیکیں سیکھیں۔ ✔
شکرگزاری کی تھراپی کی اہمیت اور شکر ادا کرنے کی مشق کس طرح ایک مثبت ذہنیت پیدا کر سکتی ہے، اس کو سمجھیں ✔
جذباتی لچک پیدا کریں اور بہتر جذباتی بیداری اور کنٹرول کے ذریعے فیصلہ سازی کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں، عقل اور جذبات کو متوازن کرنے کے اسلامی اصول پر عمل کریں (عقل اور نفس)۔ ✔
کورس کے نتائج
اس کورس کو کامیابی سے مکمل کرنے پر، طلباء اس قابل ہوں گے کہ:
اپنے
اور دوسروں کے جذبات کی شناخت کرکے جذباتی ذہانت کا مظاہرہ کریں، بہتر مواصلت اور
ہمدردی کا مظاہرہ کریں، جیسا کہ لوگوں کے ساتھ معاملہ کرتے وقت سنت نبوی ﷺ میں
حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ ✔
محرک
حالات میں جذباتی ردعمل پر قابو پانے، غصے کو نتیجہ پروڈکٹیووکاموں میں بدلنے اور
اللہ کی طرف سے اجر کمانے کے لیے سیکھی ہوئی تکنیکوں کو استعمال کرکے مثبت انداز
میں غصے پر قابو پالیں۔ ✔
ذکر
(اللہ کی یاد) اور توکل (اللہ پر بھروسہ) جیسے اسلامی طریقوں کے ساتھ تناؤ کو مینج
کرنے کی تکنیکوں کو نافذ کریں جیسے گہری سانس لینا، وقت کو مینج کرنا، اور ذہنی
تناؤ کی سطح کو کم کرنے کے لیے ذہن سازی کے طریقے اپنانا۔ ✔
شکر
گزاری کے جرنلنگ، غور و فکر، اور زندگی کے بارے میں مزید مثبت نقطہ نظر قائم کرنے
کی عادت کو اپنائیں، تمام نعمتوں کے لیے ہمیشہ اللہ کا شکر گزار رہنے کی سنت پر عمل کرتے ہوئے شکر
گزاری کے علاج کی مشق کریں۔✔