کورس کا تعارف
''اور ہم نے آپ کو دی ہیں سات بار بار پڑھی جانے والی آیات اور عظمت والا قرآن '' [سورۃ الحجر: 87]
سورۃ الفاتحہ قرآن کی وہ سورت ہے جسے مسلمان روزانہ سب سے زیادہ پڑھتے ہیں۔ اس سورت کو اللہ تعالی نے اپنے اور بندے کے درمیان بانٹ دیا ہے۔ آپﷺ کی حدیث کے مطابق اللہ تعالی نے رسول اللہﷺ کو دو نور عطا فرمائے جن میں سے ایک سورۃ الفاتحہ ہے۔ سورۃ الفاتحہ جسے ام القرآن بھی کہا گیا ہے، قرآن کے تمام مضامین کا خلاصہ ہے۔ اس کورس میں سورۃ الفاتحہ کی عظمت و اہمیت کو سمجھنے کیلئے اس کے معانی، تفسیر اور خصوصیت کا گہرائی سے مطالعہ کیا گیا ہے۔
کورس کے مقاصد
سورۃ الفاتحہ کا لفظ بہ لفظ ترجمہ سمجھنا ✔
سورۃ الفاتحہ کی تفسیر کا گہرائی سے مطالعہ کرنا ✔
سورۃ الفاتحہ سے آدابِ دعا کا طریقہ سیکھنا ✔
سورۃ الفاتحہ کی عظمت اور خصوصیت کو اجاگر کرنا ✔
کورس کے نتائج
طلباء اس کورس کے مطالعے کے بعد:
سورۃ الفاتحہ کا لفظ بہ لفظ ترجمہ کر پائیں گے ✔
سورۃ الفاتحہ کی تفسیر کو بہتر طور پر سمجھ پائیں گے ✔
سورۃ الفاتحہ سے آدابِ دعا کا طریقہ جانیں گے ✔