کورس کا تعارف
ہم اللہ کی مخلوق ہیں اور ہماری صلاحتیں، مال و دولت اور اقتدار وغیرہ سب اللہ کے فضل سے ہمیں ملا ہے۔ اپنی زندگی میں ہم اس مال و دولت کو اللہ کے دئیے ہوئے احکامات کے مطابق خرچ کرتے ہیں۔ پھر ہر شخص نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اور یہ مال اس کے ورثا میں تقسیم ہو جانا ہے۔ علم المیراث میں ہم سیکھتے ہیں کہ کون شخص کس تعلق سے میت کا وارث بن سکتا ہے اور اسے میت کے ترکہ سے کتنا حصہ ملے گا؟
کورس کے مقاصد
عادلانہ اسلامی اصول وراثت سیکھنا ✔
قریبی اور دور کے ورثا اصحاب الفرائض، عصبہ اور اولو الارحام کی پہچان ✔
کسی شخص کے فوت ہونے پر اس کے ورثا میں سے ہر وارث کو قرآن وسنت کے مطابق اس کا حصہ دینا۔ ✔
کورس کے نتائج
یہ کورس کرنے کے بعد طلباء اللہ کے فضل سے اس قابل ہو جائیں گے کہ کتاب وسنت کے مطابق وراثت کے عام مسئلے حل کر سکیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ